راہ چلتی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ وائرل ویڈیو اور پولیس کی کارروائی نے سب کو چونکا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب کے شہر شیخوپورہ (فیروزوالہ) میں راہ چلتے خاتون اسکول ٹیچر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والا باریش شخص پولیس کی گرفت میں آگیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باریش شخص سڑک پر چلتی نقاب پوش خاتون کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک بیان میں بتایا کہ خاتون ٹیچر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصے سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مختلف ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات کا سلسلہ رک نہیں سکا۔

Related Posts