بالی ووڈ اداکار سلمان خان نریندر مودی کی زبان استعمال کرتے ہوئے ایک نئے بین الاقوامی تنازعے میں پھنس گئے ہیں۔ سعودی عرب میں جوائے فورم 2025 کے دوران انہوں نے بلوچستان کو آزاد ریاست قرار دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل سلمان خان اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ بلوچستان، افغانستان اور پاکستان کے لوگ سعودی عرب میں محنت کر رہے ہیں۔
تنازع کی وجہ؛
اداکار سلمان خان نے اپنے جملے میں بلوچستان کو پاکستان سے الگ ذکر کیا جس پر حکومت پاکستان اور عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی اور اسے پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھا گیا۔
پاکستان کا ردعمل؛
وزارتِ داخلہ نے سلمان خان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اور انہیں دہشت گرد قرار دیا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت نے ان کے بیان کو پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

بلوچ علیحدگی پسندوں کا ردعمل؛
بلوچ علیحدگی پسند قائدین نے اس بیان پر خوشی کا اظہار کیا اور سلمان خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ اب تک سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








