انگلش کرکٹ ٹیم کیساتھ پاکستان میں موجود ‘بارمی آرمی’ کیا کرنے آئی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سنہ 2005 کے بعد پہلی مرتبہ بین سٹوکس کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ سیریز کھیلنے پہنچ چکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا لیکن صرف انگلش کرکٹ ٹیم ہی پاکستان نہیں آئی بلکہ میچ سے قبل انگلینڈ سے ایک ’آرمی‘ بھی پاکستان کا رخ کر رہی ہے۔
یہاں بات ہورہی ہے ’انگلینڈ کی بارمی آرمی‘ کی جو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فینز ہیں اور پچھلی کئی دہائیوں سے اپنی ٹیم کے پیچھے پیچھے ملک، ملک کا دورہ کر رہی ہے۔
انگلینڈ کی بارمی آرمی کے سوشل میڈیا مینیجر جو اپنے نام کے پہلے حصے چَک سے جانے جاتے ہیں خود بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز دیکھنے پاکستان آ رہے ہیں۔ چک نے تصدیق کی کہ وہ خود بھی پاکستان آرہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک سوشل میڈیا جرنلسٹ، باجا بجانے والا اور تقریباً 100 کے قریب انگلش فینز بھی اس سیریز کے لیے پاکستان میں اپنا پڑاؤ ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

جنرل باجوہ کے چھ سالہ دور میں کیا ہوا؟

بارمی آرمی ہے کیا اور کرتی کیا ہے؟
بارمی آرمی انگلینڈ کے کرکٹ فینز کا ایک بہت بڑا گروپ ہے۔ یہ گروپ سنہ 95-1994 میں ڈیوڈ پی کاک، پال برنہم اور گیرتھ ایونز نے اس وقت بنایا گیا تھا جب انگلینڈ کی ٹیم ایشز سیریز کھیلنے آسٹریلیا جارہی تھی۔
اس وقت بارمی آرمی کے اراکین کی تعداد صرف 30 کے لگ بھگ تھی جو کندھوں پر بیگ لٹکائے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پیچھے ملک، ملک جایا کرتے تھے اور کرکٹ دیکھنے کا اپنا شوق پورا کرنے کے لیے دنیا بھر کے ہوٹلوں کو اپنا مسکن بنا لیا کرتے تھے۔
تین بانیوں اور 30 اراکین پر مشتمل یہ گروہ اب تقریباً 27 سال بعد ہزاروں انگش کرکٹ فینز کا ایک کلب بن چکا ہے۔یہ کلب نہ صرف انگلینڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے بلکہ دوسرے ممالک میں جا کر کرکٹ دیکھنے کے شوقین افراد کی رہنمائی اور ان کے رہنے بسنے کے انتظامات میں بھی ان کی مدد کرتا ہے۔
بارمی آرمی چیریٹی کا کام بھی کرتی ہے اور اپنی بنیاد رکھنے کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ پاؤنڈز کی رقم بھی جمع کر چکا ہے۔
اس بارمی آرمی کے باجا بجانے والے بھی دنیا بھر میں مشہور ہیں جو کہ بیرون ملک سٹیڈیمز میں بیٹھے رنگ جما رہے ہوتے ہیں۔
بارمی آرمی پاکستان میں کیا کرے گی؟
انگلینڈ کی بارمی آرمی کے سوشل میڈیا مینیجر چک نے بتایا کہ جب 2005 میں انگلینڈ کی ٹیم آخری مرتبہ پاکستان ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی تھی ان کے کلب کے اس وقت کے گروپ مینیجر اینڈی بھی پاکستان میں کرکٹ دیکھنے آئے تھے۔چک کا کہنا ہے کہ ’اینڈی اور دیگر افراد پاکستان دوبارہ آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘بارمی آرمی کے سوشل میڈیا مینیجر کہتے ہیں کہ ’ہم انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے فینز ہیں اور جہاں بھی ہماری ٹیم جاتی ہے ہم ان کا پیچھا کرتے ہیں۔

Related Posts