پنجاب میں آخر یہ سب ہو کیا رہا ہے؟ اسلحہ کے زور پر 15 سالہ لڑکی سے بدسلوکی! ملزمان قانون کی گرفت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پنجاب کے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 33 میں اوباش غنڈوں نے اسلحہ کے زور پر 15 سالہ لڑکی سے بدسلوکی کرتے ہوئے اسے زیادتیکا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان نے اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی جوکہ بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند اوباش غنڈوں نے اسلحے کے زور پر کم عمر لڑکی سے بدسلوکی کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر زیادتی کے الزامات بھی عائد کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق لڑکی سے بد سلوکی کرنے والے 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم گرفتاری اور مقدمے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں افراد سے سختی سے نمٹا جائے۔

واح رہے کہ پنجاب میں مسلسل خواتین سے ہراسانی کے واقعات سامنے آرہے ہیں تاہم پولیس اور سی سی ڈی ایسے افراد کی سرکوبی کے لیے سرگرم عمل ہے تاہم اس کے باوجود ہراسانی کے واقعات میں کمی آتی نظر نہیں آرہی ہے۔

Related Posts