سوڈان میں قیامت صغریٰ! تین روز میں 1700 ہلاکتیں، شہری زندہ جلائے گئے! عالمی ضمیر کب جاگے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سوڈان کے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) کے قبضے کے بعد ہزاروں شہریوں کے قتل عام اور نسلی بنیادوں پر جنسی زیادتی اور دیگر مظالم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سوڈان ڈاکٹرز یونین کے مطابق شہر میں تقریباً 1,77,000 عام شہری پھنسے ہوئے ہیں جو محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ پا رہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے نہتے شہریوں پر نسلی بنیادوں پر حملے کیے جن میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔

ڈاکٹرز یونین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بے شمار شہریوں کو زندہ جلایا گیا کچھ کو زبردستی اپنی قبریں کھودنے اور خود کو دفنانے پر مجبور کیا گیا۔ شہر میں گھروں پر حملے، خواتین سے جنسی زیادتی اور موقع پر ہی قتل کے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔

RSF attacks compound humanitarian crisis in Sudan’s strategic city

رپورٹ کے مطابق، صرف چند گھنٹوں میں دو ہزار کے قریب افراد مارے گئے جب آر ایف ایس نے اتوار کے روز شدید لڑائی کے بعد الفاشر شہر پر مکمل قبضہ کر لیا۔ یہ شہر مئی 2024 سے آر ایس ایف کے محاصرے میں تھا۔

Six killed as RSF attack devastates Sudanese hospital in North Kordofan

ڈاکٹرز یونین کے مطابق شہر سے بچ نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جو لوگ گاڑیوں میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے انہیں ان کی گاڑیوں سمیت جلا دیا گیا۔

Six killed as RSF attack devastates Sudanese hospital…

بین الاقوامی اداروں کے مطابق صرف دو دنوں (26 سے 29 اکتوبر) میں 36,000 سے زائد افراد شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ 28,000 افراد اب بھی شمالی دارفور کے دوسرے علاقوں میں پناہ تلاش کر رہے ہیں۔

Sudan's paramilitary killed hundreds including hospital patients in Darfur,  residents say | PBS News

سب سے دل دہلا دینے والا واقعہ الفاشر کے سعودی اسپتال میں پیش آیا، جہاں آر ایس ایف اہلکاروں نے 450 سے زائد زخمیوں اور مریضوں کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسی دوران 1,200 سے زیادہ بزرگ، مریض اور طبی عملہ بھی مختلف میڈیکل مراکز میں مارے گئے۔

Hundreds of hospital patients killed by RSF in El-Fasher, Sudan, UN and  residents say | Arab News

عالمی ادار صحت کے مطابق جنگ کے آغاز (اپریل 2023) سے اب تک آر ایس ایف کے حملوں میں 1,200 سے زیادہ طبی عملے اور مریض مارے گئے جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

A hospital in the heart of a warzone: Sudan's Al Nao | Doctors Without  Borders - USA

ڈاکٹرز یونین نے اس صورتحال کو نسل کشی، نسلی صفایا (Ethnic Cleansing) اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دارفور میں آر ایس ایف کے جاری مظالم کا تسلسل ہے۔

Sudan war: RSF militia killed 460 people at el-Fasher hospital, says WHO -  BBC News

بیان میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سوڈان کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

RSF fighters film execution in el-Fasher hospital massacre

یاد رہے کہ سوڈان میں افواج اور آر ایس ایف کے درمیان خانہ جنگی اپریل 2023 سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں اور 1.5 کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Related Posts