کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کراچی کو نیا صوبہ بنانے کی گونج پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں اور کراچی کو صوبہ بنانے کی بات کی جارہی ہے لیکن شہری نہیں چاہتے کہ صوبہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں پل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کام پر توجہ دیں، لوگوں کو ورغلانے پر نہیں، کراچی کو صوبہ بنانے کی باتیں ہورہی ہیں۔ کسی کی مرضی نہیں چلے گی۔
گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نہ میری مرضی چلے گی نہ کسی اور کی، جو آئین میں ہے وہی ٹھیک ہے۔نئے صوبوں کے قیام کے لیے پنجاب اسمبلی قرارداد منطور کرچکی ہے تاہم سندھ حکومت کسی بھی صورت ایسا نہیں کرے گی۔ سندھ نے تو پاکستان بنایا ہے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ جس کسی کو تاریخ نہیں پتہ وہ تاریخ پڑھ لے۔ اگرتم اس صوبے کو توڑنے کی بات کرتے ہو تو پاکستان کے ساتھ سچے نہیں۔کہتے ہیں کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ وہ تو پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








