پنجاب حکومت نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400 ایکڑ زمین پر نئی صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کا مقصد صنعتی ترقی کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب کی چار انڈسٹریل اسٹیٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری۔۔۔ pic.twitter.com/cnlxjyCzZt
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 15, 2025
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کو محکمہ فشریز کے حوالے کیا جائے گا جبکہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بلوال، وہاڑی اور بہاولپور میں قائم صنعتی زونز کی فراہمی پر غور کیا گیا۔
پنجاب حکومت کے ان اقدامات کا مقصد مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








