اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج بروز منگل 23 دسمبر 2025 کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی کئی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رہیں گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بندش کے دوران شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متاثرہ شاہراہوں پر ٹریفک کو مختلف سمتوں میں موڑنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
متاثرہ شاہراہیں:
پولیس لائنز روڈ
فیصل ایونیو
سرینگر ہائی وے
ایکسپریس ہائی وے
متبادل راستے:
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران درج ذیل متبادل راستے استعمال کریں:
مرگلہ روڈ
کلب روڈ
مختلف سروس روڈز
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بندش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھیں۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر موجود رہے گا اور شہریوں کی رہنمائی کرے گا۔
رابطہ:
مزید معلومات یا کسی بھی قسم کی مدد کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ٹریفک ایڈوائزری میں شاہراہوں کی بندش کی کوئی مخصوص وجہ بیان نہیں کی گئی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور متبادل راستے استعمال کریں تاکہ سفر میں مشکلات سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








