عمران خان کس حال میں ہیں؟ اڈیالہ جیل سے اہم خبر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی تشویشناک خبروں کے پس منظر میں اڈیالہ جیل حکام نے صورتِ حال کی وضاحت کردی ہے۔

جیل حکام کے مطابق عمران خان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ جیل میں مکمل طور پر صحت یاب حالت میں رہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت اور دیکھ بھال کے تمام انتظامات جیل قواعد کے مطابق باقاعدگی سے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں زور پکڑ رہی تھیں کہ عمران خان کے بارے میں کوئی تازہ اطلاع سامنے نہیں آرہی، جس کے باعث عوامی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا تھا۔

Related Posts