ملک کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 51 ہزار سے بھی نیچے گر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منگل کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 4ہزار روپے فی تولہ کی کمی آئی جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل سونے کی فی 10گرام قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ سونا فی 10 گرام 3 ہزار 429روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 86 ہزار 541روپے ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے جو 3 ہزار 143روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 342روپے فی 10گرام پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ اور فی 10 گرام قیمتیں مستحکم رہی اور ملک بھر میں 24 قیراط کی حامل چاندی فی تولہ 6 ہزار 532 روپے جبکہ فی 10 گرام 5 ہزار 600 روپے میں دستیاب ہے۔
عالی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 40 ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی فی اونس قیمت 4 ہزار 285ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








