درخت پر برہنہ چڑھنے کی وجہ کیا ہے؟ بالی ووڈ اسٹار ودیوت جموال کی حیران کن ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بالی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو ودیوت جموال اپنی غیر معمولی جسمانی فٹنس، کڑی ورزشوں اور مارشل آرٹس میں مہارت کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی فلموں میں زیادہ تر خطرناک ایکشن مناظر خود انجام دیتے ہیں بلکہ کیرالہ کے قدیم مارشل آرٹ کلا ری پایتو میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار ودیوت جموال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں انہیں سالانہ یوگک مشق سہج (Sahaja) کے دوران ایک درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ مکمل طور پر برہنہ حالت میں نظر آتے ہیں۔ اگرچہ ویڈیو میں حساس حصوں کو ایموجی کے ذریعے چھپایا گیا ہے تاہم یہ مناظر ناظرین کے لیے خاصے حیران کن اور غیر معمولی ثابت ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidyut Jammwal (@mevidyutjammwal)

ودیوت جموال نے ویڈیو کے ساتھ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کسی قسم کا شو آف یا چیلنج نہیں بلکہ کلا ری پایتو کی قدیم روایت کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق سہج کا مطلب فطرت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی پیدا کرنا اور انسانی جسم کو اس کی قدرتی حالت میں واپس لے جانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشق سال میں صرف ایک مرتبہ کی جاتی ہے جس کے ذریعے جسم کے اعصابی ریسیپٹرز اور پروپریو ریسیپٹرز متحرک ہوتے ہیں۔ اس عمل سے توازن، جسمانی شعور، ذہنی یکسوئی اور اندرونی استحکام میں اضافہ ہوتا ہے۔

ویڈیو میں ودیوت جموال کو برف میں دفن ہونے، پتلی رسی پر چلنے اور دیگر انتہائی جسمانی مشقیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ان کی سخت ڈسپلن، ذہنی مضبوطی اور فطرت سے گہرے تعلق کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل خاصا متنوع رہا۔ کچھ افراد نے سوال اٹھایا کہ درخت پر چڑھنے کے لیے برہنہ ہونا کیوں ضروری تھا جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ٹارزن بھی کم از کم پتے پہنتا تھا آپ تو بالکل ہی الگ لیول پر ہیں۔دوسری جانب بڑی تعداد میں مداحوں نے ودیوت کے اعتماد اور طرزِ زندگی کی تعریف کی اور اسے متاثر کن قرار دیا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ منظر ان کی توقعات سے بالکل مختلف تھا۔

Related Posts