اداکار و مشہور ریسلر جان سینا نے نئی فلم میں کام کرنے پرپریانکا چوپڑا کو پیغام کے ذریعے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں ایک نئی فلم ‘ہیڈ آف اسٹیٹ’ میں کام کرنے جارہی ہیں، ان کے ساتھ اداکار ادریس ایلبا اور جان سینا بھی جلوہ گر ہوں گے۔

پریانکا چوپڑا کو جان سینا نے اسی حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ایسی خوابوں کی ٹیم کو جمع کرنے کے لیے ایمازون اسٹوڈیوز کا شکریہ، ہیڈ آف اسٹیٹ میں ادریس ایلبا اور نئی کاسٹ ممبر اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا خیر مقدم کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر جوش ہوں۔
مزید پڑھیں:شرمین عبید چنائے مشہور ہالی ووڈ سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلموں کو ڈائریکٹ کرینگی
پریانکا چوپڑا نے جس کے جواب میں ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر جان سینا کا پر جوش خیر مقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ مجھ سے بھی انتظار نہیں ہو رہا، میں بھی کام کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








