پاکستان کس نئے دور میں داخل ہو رہا ہے؟ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوصلہ افزاء پیغام سے قوم پرجوش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں اس وقت اہم ماحول دیکھنے میں آیا جب کرغزستان کے صدر سدیر ژپاروف کی آمد کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صحافیوں سے مختصر مگر پُرامید گفتگو کی۔ انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے اور آپ کے سامنے ہے۔ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔

فیلڈ مارشل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملکی سیاسی و عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہوچکے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اب آرمی کے ساتھ ساتھ تینوں مسلح افواج کی دفاعی ہم آہنگی اور اسٹریٹجک قیادت کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ ان کی یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے جسے ملکی دفاعی ڈھانچے کی مضبوطی میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ اعتماد بھرے بیان نے ملکی فضاؤں میں امید کی نئی لہر پیدا کی ہے اور سیاسی و دفاعی حلقوں میں اسے پاکستان کے مستقبل کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts