کل کس وقت چاند گرہن ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹین ووگ

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا۔

 چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح  9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور  اس کا اختتام دوپہر  2 بج کر 32 منٹ پر ہوگا جبکہ دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن عروج پر  ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا، تاہم پاکستان کے علاوہ یورپ، شمال اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور بر اعظم افریقا کے ممالک میں چاند گرہن اچھی طرح دیکھا جاسکے گا۔

موسمیات اور فلکیات کے عالمی ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ شمالی اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکٹ اور انٹارکٹکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ عمل میں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔ پنمبرل چاند گرہن کا مشاہدہ عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔

Related Posts