نامور بھارتی اداکارہ اور 1994 میں بھارت کی پہلی مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک دلچسپ راز کا پردہ فاش کیا ہے۔ سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 2010 سے 2012 تک مس انڈیا یونیورس فرنچائز کا انتظام سنبھالا جو اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت تھی۔
سشمیتا سین نے بتایا کہ جب انہیں مس یونیورس آرگنائزیشن کی جانب سے فرنچائز چلانے کی پیشکش ہوئی تو وہ حیران رہ گئیں اور اسے خواب جیسا سمجھا۔ انہوں نے معاہدے پر دستخط کیے اور فرنچائز کا بوجھ اٹھایا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے براہ راست باس نہیں تھے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کی ملاقات ٹرمپ سے فرنچائز کی وجہ سے ہوئی لیکن وہ ان سے گہری گفتگو کرنے سے گریزاں رہیں۔ سشمیتا کے مطابق کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ملاقات کے دوران مثبت اثر چھوڑ جاتے ہیں اور ان کا تاثر اس سے مختلف تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 سے 2015 تک مس یونیورس آرگنائزیشن کی ملکیت کی اس عرصے میں وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور بعد میں انہوں نے امریکی صدر کے طور پر سیاسی میدان میں قدم رکھا۔
سشمیتا سین کی مس یونیورس بننے کی جیت نے نہ صرف بھارت کے لیے ایک تاریخی مقام حاصل کیا بلکہ ان کے لیے اداکاری اور ماڈلنگ کے نئے دروازے بھی کھولے جنہوں نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








