ایرانی شہریوں کے فون اچانک چمکنے لگے، ٹرمپ نے کونسا خفیہ پیغام بھیج دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

امریکا میں ٹیرف پالیسی پر شدید تنقید اور مقبولیت میں کمی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف سخت مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ امریکا پہلے ہی خطے میں اپنا جنگی بیڑہ تعینات کر چکا ہے اور کشیدگی کے ماحول میں ایک نیا اور پراسرار واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ایرانی عوام میں تشویش بڑھا دی ہے۔

پیر کے روز لاکھوں ایرانی شہریوں کے موبائل فون پر اچانک ایک گمنام پیغام موصول ہوا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام درج تھا۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر باتوں کے نہیں بلکہ عمل کے آدمی ہیں، “انتظار کریں اور دیکھیں۔”

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس غیر متوقع پیغام نے ملک بھر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی۔ یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ ایران کو پہلے ہی دس دن کا الٹی میٹم دے چکے ہیں اور خبردار کر چکے ہیں کہ کسی معاہدے تک پیش رفت نہ ہوئی تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ تاہم یہ پیغامات کس ذریعے سے اور کس نے بھیجے، اس بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔

ادھر خلیج میں امریکی جنگی جہازوں کی موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ایران کے مختلف شہروں میں طلبہ اور عام شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ حالات کی سنگینی کے پیش نظر امریکا نے لبنان میں اپنے سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے، جبکہ متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے اس اقدام کو نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے۔ جنیوا میں متوقع مذاکرات سے قبل ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ دباؤ میں آنے والے نہیں۔ امریکی ایڈمرل باب ہارورڈ کا دعویٰ ہے کہ امریکا چند گھنٹوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Posts