سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دھماکہ خیز اضافہ! جانیں 24 فروری کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ بازار میں رواں ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ سونا کی قدر میں 3 ہزار 400 روپے جبکہ چاندی کے نرخ میں 192 روپے کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 2 ہزار 915 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 367 روپے پر پہنچ گئی ہے جوکہ گزشتہ روز کی قیمت سے 2 ہزار 672 روپے زیادہ ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 192 روپے اضافے 9 ہزار 286 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 165 روپے اضافے سے 7 ہزار 961 روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس 34 ڈالر مہنگا ہونے سے 5,172 امریکی ڈالر کی سطح پر آگیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں ایک اعشاریہ 92 ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس چاندی کی قیمت 88.02 امریکی ڈالر کی ہوگئی ہے۔

Related Posts