آگے کیا ارادے تھے؟ کوکین کوئین انمول پنکی کا خفیہ منصوبہ بے نقاب

تازہ ترین

تازہ ترین

انمول پنکی
کوکین میکر انمول پنکی، فائل فوٹو

کوکین کوئین انمول عرف پنکی سے متعلق مزید حیران کن انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ صرف منشیات فروشی تک محدود نہیں تھی بلکہ ایک نئی خطرناک ڈرگ متعارف کرانے کی تیاری بھی کر رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول پنکی گزشتہ تین ماہ سے نئی منشیات کے خفیہ فارمولے پر کام کر رہی تھی اور گرفتاری سے قبل مبینہ طور پر اس فارمولے کو مکمل بھی کر چکی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمہ اپنی تیار کردہ مخصوص منشیات اور شراب خود بھی استعمال کرتی تھی اور صرف اپنے ہی “برانڈ” کو ترجیح دیتی تھی۔

ذرائع کے مطابق انمول پنکی دعویٰ کرتی تھی کہ اس کی تیار کردہ پروڈکٹ جیسا مواد دنیا میں کہیں موجود نہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ متعلقہ ادارے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حساس ادارے نے ایک ہفتہ قبل لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کو جدید ڈیوائس لوکیٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے پنجاب پولیس کے ایک سابق انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی ہے اور لاہور میں کرائے کے گھر میں مبینہ طور پر خود منشیات تیار کرتی تھی، جبکہ اس کا نیٹ ورک کراچی تک پھیلا ہوا ہے۔

Related Posts