مخصوص نشستوں کے متعلق عدالتی فیصلے سے پیدا شدہ صورتحال پر حکمران اتحاد نے جوابی حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کردیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی سے متعلق حکمت عملی پارلیمنٹ میں مرتب کی جائے گی، جس کا حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔
حکمران اتحاد نے اس معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر بھی غور شروع کردیا ہے، پارلیمنٹ میں عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی۔ ن لیگ نے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں قیام کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
نظر ثانی اپیل سے متعلق حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیرصدارت بیٹھک میں ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ نظر ثانی درخواست دائر کی جائے یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے دی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








