ملئے پاکستان کی کنگنا رناوت سے

تازہ ترین

تازہ ترین

نازش جہانگیر، فائل فوٹو

اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے ناظرین کو نہ صرف محظوظ کیا بلکہ حیران بھی کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مقبول مزاحیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے نازش نے اپنی زندگی، کیریئر اور تنازعات کے حوالے سے بے جھجک بات کی۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں وہ سمجھتی تھیں کہ آسمان پر اُڑتا ہوا جہاز چھوٹا ہوتا جاتا ہے تو اس کے اندر موجود لوگ بھی سکڑ جاتے ہوں گے۔ نازش کے مطابق اداکاری ان کا پہلا مقصد نہیں تھا، تھیٹر کرتی تھیں، یہی پلان تھا کہ کچھ عرصہ کام کر کے گھر بسا لیا جائے، مگر قسمت نے ڈرامہ انڈسٹری کے دروازے کھول دیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نازش جہانگیر سیٹ پر پیش آنے والے حادثات کا بھی کھل کر ذکر کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لائٹس پانچ بار ان کے سر پر گر چکی ہیں، ایک بار تو اتنی زور سے لگی کہ خود وہ بھی گھبرا گئیں۔ تین مرتبہ یہ حادثہ ایک ہی سیٹ پر ہوا، جبکہ دو بار الگ الگ مقامات پر۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا تنازعات نے کبھی فائدہ پہنچایا؟ نازش نے واضح کیا کہ ایسے تاثر غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ تنازع کھڑا کرنا شہرت حاصل کرنے یا کام لینے کا طریقہ ہے، مگر ان کے تجربے میں ایسا کچھ نہیں۔
اسی جملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے میں پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں… جو بھی کہوں، متنازع ہو جاتا ہے!

نازش نے اعتراف کیا کہ تنازع کے بعد صفائی دینا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور اگرچہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ایسی صورتحال سے دور رہیں، مگر الزامات اور غلط فہمیاں پھر بھی دل دکھا دیتی ہیں۔

Related Posts