واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پرائیویسی کے نئے فیچرز کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پرائیویسی کے نئے فیچرز کا اعلان کردیا
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پرائیویسی کے نئے فیچرز کا اعلان کردیا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس نے  صارفین کے لیے پرائیویسی کے نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔

نئے متعارف کروائے گئے فیچرز کے تحت اب صارفین خاموشی سے کسی کے علم میں لائے بغیر گروپ چیٹس چھوڑ سکیں گے۔ یعنی چھوڑنے والے صارفین دوسرے گروپ صارفین کو بتائے بغیر وہاں سے جا سکیں گے، صرف گروپ منتظمین (ایڈمن) کو آگاہ کیا جائے گا۔

نیا فیچر

اس کے ساتھ ساتھ  صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گا کہ اُن کے آن لائن سٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں، اسی طرح ‘ویو ونس’ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف یہ تعین کر سکے گا کہ اس کے میسجز کا کوئی سکرین شاٹ نہ لے سکے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز سے واٹس ایپ پر ہونے والی بات اور مسیجز بالکل ویسے ہی محفوظ ہو جائیں گے جیسا کہ دو افراد کے درمیان آمنے سامنے ہونے والی نجی گفتگو۔

واٹس ایپ کے یہ نئے فیچرز رواں ماہ میں دستیاب ہوں گے اور انھیں برطانیہ میں اسی ماہ شروع ہونے والی ایک عالمی مہم میں نمایاں کیا جائے گا۔واٹس ایپ پراڈکٹ کے سربراہ ایمی ورا کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز کا مقصد مصنوعات کو ان خطوط پر استوار کرنا ہے جس کے تحت لوگوں کو اپنے پیغامات پر زیادہ کنٹرول اور رازداری برتنے کی سہولت دستیاب ہو۔

ایمی ورا نے مزید کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نجی بات چیت کے لیے واٹس ایپ سب سے محفوظ جگہ ہے۔ اس پیمانے پر کوئی دوسری میسجنگ سروس اپنے صارفین کے پیغامات، میڈیا، صوتی پیغامات، ویڈیو کالز، اور چیٹ بیک ایپس کے لیے اس سطح کی سکیورٹی فراہم نہیں کرتی ہے۔

Related Posts