ملکی قوانین کا احترام نہ کیا تو واٹس اپ بند کردیا جائے گا! کمیونیکیشن اتھارٹی نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

روس کی سرکاری کمیونیکیشن نگرانی ایجنسی روسکومنڈزور نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری پیغام رسانی کی مشہور ایپ وٹس ایپ روسی قوانین کی پابندی نہ کرے تو اسے مکمل طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ وٹس ایپ اور ٹیلیگرام کالز پر عائد پابندیوں کا حصہ ہے جو اگست میں شروع ہوئیں۔

روسی حکام کا الزام ہے کہ وٹس ایپ کی ملکیت کمپنی میٹا سمیت یہ پلیٹ فارمز فراڈ اور دہشت گردی کے مقدمات میں ضروری معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

روسکومنڈزور نے کہا ہے کہ وٹس ایپ نے جرائم سے بچاؤ اور روک تھام کے قوانین کی مکمل خلاف ورزی کی ہے۔

Related Posts