پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

پاکستان میں روزوں کے آغاز کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان کا مہینہ 29 روز کا ہوگا اور 29 شعبان بمطابق 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

میٹ آفس کے مطابق 2 اپریل کو مطلع صاف و کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کا ملی نغمہ ‘شاد رہے پاکستان’ جاری

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی ماہر فلکیات کی جانب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مزید برآں قصیم یونیورسٹی کے شعبے فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ فلکیاتی مطالعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، جب کہ عید الفطر کا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر2 مئی کو ہوگی۔

Related Posts