سیاسی میدان میں قومی سطح پر بڑے تنازع کا سبب بننے حکومتی آئینی ترمیم اب کب اسمبلی میں آ رہی ہے، حکومت کی کیا تیاری ہے، اس پر رانا ثناءاللہ نے لب کشائی کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی بھی آئینی ترمیم کے اپنے ڈرافٹ پر کام کر رہی ہیں، امید ہے کچھ چیزوں پر اتفاق ہوجائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد دو تین روز میں ترمیم لے آئیں گے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی؟ جس پر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہے کہ آزاد نشان پر الیکشن لڑنے والا آزاد امیدوار ہوگا اور تین دن میں وہ جس جماعت میں شامل ہوگا اس کا رکن ہوگا، آئین میں لکھا ہے کہ کام تین دن میں ہونا ہے اور وہ ہوچکا ہے، اب الیکشن کمیشن یا کوئی عدالت اسے ریورس نہیں کرسکتی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کے برعکس فیصلے کا اختیار نہیں، کوئی ادارہ آئین کی حد سے باہر کام کرے گا تو ذمہ داری بھی اسی کی ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








