بھارت کی مقبول ترین اسٹریمنگ فرنچائزز میں سے ایک ‘دی فیملی مین’ طویل انتظار کے بعد واپسی کر چکی ہے۔ سیزن 3 آج یعنی 21 نومبر 2025 کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی چار سال کا طویل وقفہ ختم ہو گیا۔
اس بار بھی منوج باجپئی انٹیلیجنس آفیسر شری کانت تیواری کا کردار نبھا رہے ہیں، جو خود کو ایک نہایت ذاتی بحران میں پھنسا ہوا پاتے ہیں، ایسا بحران جو ایک ایسی سازش سے جڑا ہے جو بھارت کو جنگ کے دہانے تک دھکیل سکتی ہے۔
تخلیق کاروں کے مطابق اس بار کہانی پہلے سے زیادہ ٹینس، ہائی اسٹیکس اور ذاتی و قومی سطح کے ٹکراؤ سے بھرپور ہے۔
سیزن 3 کا آغاز ایک قتل سے ہوتا ہے، جو شری کانت کو ایک ایسے مشن میں جھونک دیتا ہے جو ایک بڑے قومی خطرے سے جڑا ہے۔ سیاست، ایکشن اور رئیلسٹک ٹون سے بھرپور ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی بے پناہ سنسنی پیدا کر دی تھی۔
نئی رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں سات اقساط شامل ہیں، ہر ایک 40 سے 50 منٹ دورانیے کی ہے اور تمام اقساط 21 نومبر کی رات 12 بجے (IST) سے دستیاب ہیں۔
سیزن 3 کے ڈائریکٹر راج اینڈ ڈی کے ہیں، جبکہ کاسٹ میں منوج باجپئی، جیدیپ اہلوت، پرِیامنی، شارِب ہاشمی، اشلیشا ٹھاکر، ویدانت سنہا، نمرتا کور، سیما بسواس، گل پناگ، جوگل ہنسراج اور وپن شرما شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








