لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
کپتان بابراعظم کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ انکی مکمل توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اہلخانہ کے مطابق بابراعظم کے مداحوں کو اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کی خواہش سے بخوبی واقف اور ان کی بے تابی کا اندازہ ہے لیکن اس کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی 20 میں تین سال کا معاہدہ ہوگیا
بابراعظم کی شادی کی تاریخ تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ایک بات ضرور کنفرم ہے کہ دنیائے کرکٹ کے صف اول بیٹر ورلڈکپ کے فوری بعد دلہا نہیں بننے جارہے۔
واضح رہے کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔
کپتان بابراعظم کی شادی کے حوالے سے گزشتہ سال خبر سامنے آئی تھی کہ اُنکی شادی کزن (خالہ کی بیٹی) سے ہونے کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








