وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں منعقدہ تقریب ”پی ٹی وی آئیکون ایوارڈز 2023“ میں پاکستان کے معروف شوبز ستاروں کو ہیلتھ کارڈ ز اورایوارڈز دیے۔
اسی تقریب کے دوران وزیراعظم نے ”آواز خزانہ“ کے نام سے ریڈیو ایپ بھی لانچ کی۔
شہباز شریف نے آواز خزانہ ایپ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لیے خدمات پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔
تقریب میں سنگیتا، بشریٰ انصاری، وہاج علی، ریشم، میرا، ماورا حسین، ہمایوں سعید، نادیہ جمیل اور صنم سعید سمیت بہت سے معروف نام شریک تھے۔
تقریب میں کئی ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی شریک تھے۔ آئیے اس کے تصویری تجزیے پر ایک نظر ڈالیں:











گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








