گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو واشنگٹن میں پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
امریکا میں موجود پاکستان کے سفیر مسعود خان نے گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون عروج آفتاب کو’پریزیڈینٹس پرائیڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا۔
عروج آفتاب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پاکستانی گلوکارہ، میوزک کمپوزر، اور پروڈیوسر ہیں جوکہ امریکا میں مقیم ہیں۔
گلوکارہ کے موسیقی کے انداز میں فیوژن جاز(fusion jazz) اور نیو صوفی (neo-sufi) شامل ہیں، اُنہوں نے 2022ء میں گریمی ایوارڈ جیتا تھا۔
صدر پاکستان نے عروج آفتاب کو یہ اعزاز دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کی روایت کو فروغ دینے کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








