لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم علی حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ علی حسن 25 پیشیوں کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی رک گئی ہے۔ عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے اور مزید کارروائی ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ جولائی 2024 میں سوشل میڈیا پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایک جعلی نازیبا ویڈیو اور اسکرین شاٹس وائرل ہوئے تھے تاہم تحقیقات سے پتہ چلا کہ پورن ویڈیو میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا چہرہ لگا کر اسے پورن مواد کے طور پر پھیلایا گیا تھا۔
عدالت میں درخواست میں کہا گیا کہ اس جعلی ویڈیو کی وجہ سے عظمیٰ بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ فلک جاوید اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایف آئی اے سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








