ٹائیگر شیروف کی باغی 4 کب آن لائن دیکھ پائیں گے؟ جانیے مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ٹائیگر شیروف ہرنازکور سندھو، سونم باجوا اور سنجے دت کی فلم باغی 4 ایک ایسی کہانی پیش کرتی ہے جس میں ایکشن، رومانس اور ذہنی کشمکش کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ فلم میں ٹائیگر شروف ایک نیول آفیسر کے کردار میں نظر آتے ہیں جو ایک حادثے کے بعد کوما سے بیدار ہو کر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔

کہانی کتنی پرکشش ہے؟

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق باغی 4 کا آغاز خاصا دلچسپ اور سنسنی خیز انداز میں ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے غیر منطقی موڑ، ضرورت سے زیادہ تشدد اور کمزور فیصلے فلم کو کمزور بنا دیتے ہیں۔

پہلے نصف حصے میں اسکرپٹ بہتر محسوس ہوتا ہے لیکن دوسرے حصے میں کہانی اپنی روانی کھو بیٹھتی ہے اور ناظرین کی دلچسپی کم ہونے لگتی ہے۔

اداکاری کیسی رہی؟

ٹائیگر شیروف نے ایکشن اور جذباتی مناظر میں متاثر کن اداکاری کی ہے لیکن ڈائیلاگ رائٹنگ کی کمزوری ان کی کارکردگی کو مکمل طور پر ابھرنے نہیں دیتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team Tiger Shroff (@teamtigershroff)

ہرناز سندھو (جو علیشہ کا کردار نبھا رہی ہیں) نے اپنی پہلی فلم میں ٹیلنٹ کا مظاہرہ تو کیا لیکن کمزور کردار نے ان کے امکانات محدود کر دیے جبکہ سونم باجوا کو کہانی میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

سنجے دت اپنے روایتی انداز اور مضبوط اسکرین پریزنس کے ساتھ فلم میں جان ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں۔

او ٹی ٹی پر کب آئے گی؟

اطلاعات کے مطابق باغی 4 جلد ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔ عام طور پر فلم سینما میں ریلیز کے 6 سے 8 ہفتے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے امکان ہے کہ فلم نومبر کے آغاز میں آن لائن ریلیز ہو تاہم ابھی تک فلم سازوں یا ایمیزون پرائم ویڈیو کی جانب سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

باقی حصے کہاں دیکھیں؟

جب تک “باغی 4” دستیاب نہیں ہوتی، “باغی 1″ کو Zee5 پر”باغی 2” اور “باغی 3” کو Jio Hotstar پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts