پانچ اگست کو کہاں اور کیسے احتجاج ہوگا؟ پی ٹی آئی نے تفصیلی پلان جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ایک احتجاجی مظاہرے کا منظر
فوٹو قومی میڈیا

پی ٹی آئی کی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی اور احتجاج کے پلان کی تمام تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا ہے جو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا جس کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلی قیادت کو پہنچا دیا، تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، صوبوں کے صدور اور کوآرڈینیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔

Related Posts