پاکستان کو 38 ارب ڈالر کہاں سے موصول ہوئے؟ جانیں اہم ترین انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت مثالی ہے جنہوں نے اب تک 38 ارب ڈالر کی تاریخی ترسیلات زر وطن بھیج کر ملک کی معیشت کو سہارا دیا۔

اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والا کنونشن انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا رہا جس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلے یہ تاثر تھا کہ اوورسیز پاکستانی صرف ایک خاص سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں لیکن کنونشن نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیرونِ ملک پاکستانیوں سے خاندان کے فرد کی طرح خطاب کیا اور کہا کہ آپ ہماری ترجیح ہیں، اور ہمارے سروں کا تاج ہیں۔

ڈالر مستحکم دیگر کرنسیاں کہاں کھڑی ہیں؟ جانیں 22 ستمبر کے فاریکس ریٹس

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نہ صرف پاکستان کے معاشی مفادات کے لیے عالمی سطح پر موثر انداز میں مقدمہ لڑا بلکہ کشمیر اور غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں بھی بھرپور آواز بلند کی۔

عطا تارڑ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی موثر اور کامیاب انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور سیاست میں مذہب کے غلط استعمال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذہب کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنا بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاست کو سیاست ہی رہنا چاہیے۔

Related Posts