اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 7 November 2025
ONLINE

پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق امریکی ڈالر سمیت اہم عالمی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل دیکھا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 60 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 383 روپے 31 پیسے خرید اور 387 روپے 76 پیسے فروخت پر رہا جبکہ یورو 330 روپے 69 پیسے خرید اور 335 روپے 03 پیسے فروخت ہوا۔

سعودی ریال 74 روپے 85 پیسے خرید اور 75 روپے 35 پیسے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 50 پیسے خرید اور 77 روپے 30 پیسے فروخت ہوا۔

کینیڈین ڈالر 203 روپے 84 پیسے خرید اور 207 روپے 38 پیسے فروخت جبکہ آسٹریلین ڈالر 194 روپے 98 پیسے خرید اور 198 روپے 73 پیسے فروخت پر رہا۔

انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 65 پیسے میں خریدا اور 280 روپے 15 پیسے میں فروخت ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 382 روپے 86 پیسے خرید اور 383 روپے 54 پیسے فروخت جبکہ یورو 330 روپے 37 پیسے خرید اور 330 روپے 96 پیسے فروخت ہوا۔

دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 57 پیسے خرید اور 74 روپے 70 پیسے فروخت، جاپانی ین 1 روپے 79 پیسے خرید اور 1 روپے 80 پیسے فروخت جبکہ سوئس فرانک 359 روپے 37 پیسے خرید اور 360 روپے 01 پیسے فروخت پر رہا۔

ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا انحصار عالمی معاشی صورتحال، درآمدات و برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر پر ہوتا ہے جس کے باعث آنے والے دنوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Related Posts