سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، وہ کہاں ہیں اور کیا مصروفیت رکھتےہیں؟ اس حوالے سے اب اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سے پارٹی کی سرگرمیوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے لگے ہیں۔
نجی چینل نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔
رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انہوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








