ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کیلئے ڈیڈ لائن طے نہیں کی۔وائٹ ہاؤس

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا
(فوٹو: فوکس نیوز)

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی بلکہ ڈیڈ لائن کا تعین کمانڈر اِن چیف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے جنگ بندی کیلئے 3 سے 5روز کی ڈیڈ لائن سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے ایران سے کسی معاہدے کیلئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، وقت کا تعین صدر ٹرمپ خود کریں گے، جو امریکی فوج کے کمانڈر ان چیف بھی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ترمپ ایران کو ایک متفقہ تجویز کیلئے چند روز کا وقت دے رہے ہیں، ان چند روز کے دوران عارضی جنگ بندی کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ امریکا ایران کے جواب کا منتظر ہے۔ صدر جنگ بندی کی توسیع پر متفقہ ردِ عمل کے خواہش مند ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے عمل سے مطمئن ہیں اور ایران پر معاشی لیوریج مسلط کرنے کی وجہ ایران کی مذاکرات کی جانب واپسی ہے۔ امریکی صدر کو اپنے نکات کے جواب میں ایران کی جانب سے متفقہ جواب درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ہی معاشی ٹائم لائن ڈکٹیٹ کریں گے اور ایران کو افزودہ یورینیم کی حوالگی لازمی طور پر کرنا ہوگی۔ ایران جو کچھ امریکا سے نجی طور پر کہتا ہے، وہ اس کے عوامی بیانات سے مختلف ہوتا ہے۔

Related Posts