پاکستان میں اینٹی بایوٹکس کے بے دریغ استعمال پر عالمی ادارہ صحت کو تشویش

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی ادارے کی پاکستانیوں سے اینٹی بایوٹکس کم استعمال کرنے کی اپیل۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی عوام سے اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔

 نمائندہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھوٹکی، ادویات کی بلیک مارکیٹنگ و ذخیرہ اندوزی کرنے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی حال رہا تو زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو جائیں گی۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات استعمال نہ کریں، ادویات کے غلط استعمال، تشخیص کی غلطیوں، معالجین کی کوتاہیوں سے سالانہ لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Related Posts