اداکار عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر خان
گوری اسپریٹ کو فلموں میں دلچسپی نہیں۔ فوٹو: او ٹی ٹی پلے

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے  باضابطہ طور پر اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کو اپنے مداحوں سے متعارف کروا دیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ دونوں کے مابین گزشتہ 18 ماہ سے تعلقات قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان جو اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر پوشیدہ رکھتے ہیں، نے جمعرات کو اپنی 60ویں سالگرہ سے قبل ممبئی میں ایک غیر رسمی ملاقات اور تعارفی تقریب کا اعلان کیا، جس کے دوران عوام کو آگہی دی گئی۔

گوری اسپریٹ کون ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری اسپریٹ جن کا ایک چھ سالہ بیٹا ہے زیادہ تر بنگلورو میں مقیم رہی ہیں اور بعد میں ممبئی منتقل ہوئیں۔ وہ ملی جلی نسل سے تعلق رکھتی ہیں، ان کا خاندانی پس منظر تامل اور آئرش ہے۔ ان کے دادا ایک آزادی پسند مجاہد تھے، جبکہ ان کی والدہ، ریتا اسپرٹ، بنگلورو میں ایک بیوٹی سیلون کی مالک تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

گوری نے اپنی ماں کی وراثت کو برقرار رکھتے ہوئے ممبئی میں بی بلنٹ سیلون سنبھالا ہوا ہے۔انہوں نے لندن کی یونیورسٹی آف دی آرٹس سے فیشن اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی کی تعلیم حاصل کی، جبکہ ان کی اسکولنگ بلیو ماؤنٹین اسکول میں ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوری کو فلموں میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر خان اس سے قبل رینا دتہ اور کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں اور ان دونوں کے ساتھ ان کا آج بھی خوشگوار اور باعزت تعلق برقرار ہے۔ ان کی اگلی فلم ستارے زمین پر، جو تارے زمین پر کا ایک موضوعاتی سیکوئل ہے، جون میں ریلیز کے لیے تیار ہے، جبکہ وہ سنی دیول اور پریتی زنٹا کی فلم لاہور 1947 کو بھی پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Related Posts