بلڈ مون: آپ 2025 کا مکمل چاند گرہن کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بلڈ مون
(فوٹو: ناسا)

سال 2025 کا پہلا “بلڈ مون” مکمل چاند گرہن 13 اور 14 مارچ کی درمیانی شب کو ہوا اور زیادہ تر شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھا گیا۔ مکمل چاند، جسے “وارم مون” (Worm Moon) بھی کہا جاتا ہے، زمین کے سائے سے گزرنے پر سرخ رنگ میں تبدیل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال کا پہلا بلڈ مون گزشتہ شب دیکھا گیا جبکہ دوسرا مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر 2025 کو ہوگا۔ اس چاند گرہن کو بھی “بلڈ مون” کہا جائے گا، اور یہ ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا اور یورپ کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

ستمبر2025 کا بلڈ مون

1. براہ راست دیکھیں:
آپ اس چاند گرہن کو آن لائن لائیو اسٹریمز کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹس جیسے کہ Timeanddate، Virtual Telescope Project، اور Adler Planetarium لائیو سٹریمنگ فراہم کریں گی، تاکہ دنیا بھر کے لوگ اس حیرت انگیز نظارے کو دیکھ سکیں۔

2. بہترین مقامات:
مارچ میں ہونے والا چاند گرہن زیادہ تر شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھا گیا تھا، لیکن ستمبر کا گرہن ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی نظر آئے گا۔

3. بغیر کسی خاص آلات کے دیکھیں:
سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو بغیر کسی خاص آلات کے دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ ننگی آنکھوں سے باآسانی سرخ رنگ میں تبدیل ہوتا ہوا چاند دیکھ سکتے ہیں کیونکہ اسے دیکھنےسے آنکھوں پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

اس سے قبل چاند گرہن 13 مارچ کی رات کو شروع ہوا اور 14 مارچ کی صبح تک جاری رہا۔ مکمل چاند گرہن، جب چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں آ گیا تھا، تقریباً 65 منٹ تک جاری رہا، تاہم یہ نظارہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں تھا۔

Related Posts