جینیفر اینسٹن کو نیا ساتھی مل گیا، معروف اداکارہ کے مسٹر پرفیکٹ جم کرٹس کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Who is Jennifer Aniston’s new love, Jim Curtis?
Image: online

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن ایک مرتبہ پھر محبت کے سفر پر گامزن ہو چکی ہیں اور اس بار ان کی توجہ کا مرکز جم کرٹس نامی 49 سالہ شخص ہیں۔

اس جوڑے کی تصاویر اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب دونوں کو اسپین کے ساحلی مقام مالورکا میں کشتی کی سیر کے دوران نہایت خوشگوار اور قریبی لمحے شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

56 سالہ جینیفر کو اپنے قریبی دوستوں کورٹنی کاکس، اولیویا وائلڈ، ایمی شومر اور جیسن بیٹ مین کے ہمراہ نہایت مطمئن اور خوش مزاج انداز میں وقت گزارتے دیکھا گیا۔

منظرنامے میں جینیفر اور جم کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اور باہم محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق جینیفر گزشتہ دو سال سے جم کرٹس کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کو باقاعدگی سے دیکھ رہی تھیں۔

جم کرٹس کی جانب سے زندگی میں مثبت سوچ، ذہنی سکون اور خود شناسی سے متعلق پیغامات شیئر کیے جاتے ہیں جو جینیفر کے طرزِ زندگی اور نفسیاتی دلچسپیوں سے مکمل ہم آہنگ ہیں۔

 

ایک قریبی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’’جینیفر نہایت خوش ہیں اور وہ جم سے گہری جذباتی ہم آہنگی محسوس کرتی ہیں۔ دونوں کے درمیان فکری سطح پر خاصی قربت ہے۔

یہ جوڑا اس سے قبل بھی جون کے مہینے میں امریکی علاقے بگ سر کے ایک پُرآسائش تفریحی مقام پر تعطیلات گزار چکا ہے، جہاں انہوں نے مکمل تنہائی میں وقت گزارا۔

باخبر افراد کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے خاصے سنجیدہ ہیں لیکن رشتے کو وقت دے رہے ہیں تاکہ اعتماد مزید مضبوط ہو۔

یاد رہے کہ جینیفر کی پہلے دو شادیاں ہو چکی ہیں۔ پہلی شادی معروف اداکار بریڈ پٹ سے ہوئی جو 2000 سے 2005 تک قائم رہی جبکہ دوسری شادی جسٹن تھرو سے 2015 میں ہوئی جو 2018 میں ختم ہو گئی۔

Related Posts