کارتک کے بعد سارہ علی کو کس پر کرش ہے؟ اداکارہ نے نام بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کارتک کے بعد سارہ علی کو کس پر کرش ہے؟ اداکارہ نے نام بتا دیا
کارتک کے بعد سارہ علی کو کس پر کرش ہے؟ اداکارہ نے نام بتا دیا

اداکارہ سارہ علی خان نے تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے ٹی وی شو ’کافی ود کرن7‘ کا ٹیزر انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ بالی وڈ کی معروف اداکارائیں سارہ خان اور جھانوی کپور بطور مہمان شو میں شریک ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

دوران شو کرن جوہر نے سارہ علی خان سے پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی؟ سارہ نے پہلے تو جواب دینے سے انکار کیا لیکن بعد ازاں وجے دیوراکونڈا کا نام لیا جس پر کرن نے کہا کہ وہ تو جھانوی کو پسند ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی سارہ خان کے وجے کا نام لینے پر خوش نظر نہیں آرہی ہیں جس  کے بعد  دونوں اداکارائیں پہلے تو حیران ہوئیں پھر مسکرانے لگیں۔

 دوسری جانب کرن کی پوسٹ کو اداکار وجے دیوراکونڈا نے بھی اسٹوری پر شیئر کیا اور دونوں اداکاروں کے منہ سے اپنا نام سن کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اسکرین گریب

واضح رہے کہ اس سے قبل معروف بھارتی اداکارہ سارہ خان متعدد انٹرویوز میں یہ انکشاف کرچکی تھیں کہ کارتک آریان ان کے کرش ہیں اور وہ ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہتی ہیں۔ بعد ازاں سارہ اورکارتک کو ایک ساتھ کام کرتے بھی دیکھا گیا۔

 

Related Posts