نمرہ خان کو کس نے اغوا کرنیکی کوشش کی؟ ویڈیو بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نمرہ خان
(فوٹو: فیس بک، بزنس ریکارڈر)

مشہورومعروف اداکارہ نمرہ خان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو بیان پر سب کچھ سچ سچ بتا دیا۔

اداکارہ نمرہ خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی اور اپنے اغوا کی کوشش کو خود ناکام بنا دیا۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نمرہ خان نے مداحوں کو تمام قصہ سنا دیا۔ اداکارہ نمرہ خان کو ایک روز قبل اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اپنے ویڈیو یبان میں اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میں ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کر رہی تھی کہ 3 مسلح افراد نے میرے قریب گاڑی روکی اور اسلحے کے زور پر زبردستی کھینچ کر اپنے پاس گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔ نمرہ خان کے بیان کے مطابق فنکارہ مزاحمت کرکے بھاگ نکلیں۔

اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میں نے فٹ پاتھ پر دوڑنا شروع کردیا، قریب موجود افراد میں سے کسی نے مجھے بچانے کیلئے کوشش نہیں کی۔ مسلح افراد میرا تعاقب کر رہے تھے اور مجھے فائرنگ کرکے قتل کرسکتے تھے۔ میں نے سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی روک لی جس میں موجود فیملی نے میری مدد کی۔

نمرہ خان نے کہا کہ ہوٹل کے اسٹاف نے بھی میری مدد کی۔ تمام پاکستانیوں سے سوال کرتی ہوں کہ جب ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں تو کیا ہمیں یومِ پاکستان اس طرح منانا چاہئے؟ میرا سوال ہے کہ کیا یہ کہا جاسکتا ہے کہ کسی کی بہن، بیوی، بیٹی اور والدہ پاکستان میں محفوظ ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

انہوں نے کہا کہ اس کا جواب نہیں میں ہے۔ اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میرے سامنے چار گارڈز بیٹھے ہوئے تھے لیکن میری چیخیں کسی نے نہیں سنیں۔ میں اس ملک کا ٹیکس دیتی ہوں۔ اس پر کوئی حیرانی نہیں کہ ہمارے پاکستانی باہر جا کر سیٹل کیوں ہورہے ہیں؟بطور پاکستانی مجھے علم نہیں کہ کیا کروں۔

Related Posts