بجلی کی قیمتوں میں کمی کے متعلق جلد خوشخبری ملے گی۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ عوام بجلی کے بھاری بلز اور مہنگائی سے پریشان ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے متعلق جلد خوشخبری ملے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔ بجلی کے بلز کم کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیے بغیر ملک میں صنعت و زراعت کا شعبہ ترقی نہیں کرسکتا۔

بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔ پاکستان کی جوہری قوت سے ہمارا دشمن خائف ہے۔ دشمن ہر حربہ استعمال کررہا ہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمن نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے ملک بھر میں جھوٹ پھیلانا شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ عوام کی بڑی تعداد بجلی کے بھاری بلز اور مہنگائی کے باعث پریشانی کا شکار ہے۔

ملک کے مختلف شہروں سے بجلی کے بھاری بلز پر آئے روز خودکشی سمیت دیگر پریشان کن اطلاعات سامنے آتی ہیں۔ وزیراعٖظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزراء اس سے قبل بھی بجلی کے بلز میں کمی کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Related Posts