کون بنے گا چیمپئن؟ شارجہ کے میدان میں پاک، افغان مقابلہ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7:00 بجے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8:00 بجے شروع ہوگا۔

یہ سیریز جس میں افغانستان، پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں 29 اگست سے شروع ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں، افغانستان اور پاکستان، گروپ مرحلے میں تین تین فتوحات حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

گروپ مرحلے کے دوران دونوں ٹیموں کا دو بار آمنا سامنا ہوا جہاں ہر ٹیم نے ایک ایک میچ جیتا۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی لیکن پچھلے میچ میں افغانستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان کی ٹیم جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں ہیں ایک جارحانہ اور دھواں دھار کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں وہ پہلی گیند سے ہی حریف پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔

دوسری جانب راشد خان کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔ اگر پاکستان کو یہ سہ ملکی سیریز جیتنی ہے تو اسے سخت مقابلے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ یہ فائنل میچ دونوں ٹیموں کے لیے 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کی بہترین تیاری ثابت ہوگا۔

ٹیموں کے اسکواڈز:

پاکستان: ساحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان آغا (کپتان)، حسان نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، حسان علی، سلمان مرزا، سفیان مقیم، حسین طلعت، شاہین آفریدی، ابرار احمد، خوشدل شاہ، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر۔

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ عطال، ابراہیم زدران، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، شرف الدین اشرف، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی، گل بدین نائب، فرید احمد ملک، محمد اسحاق، نور احمد، اے ایم غضنفر، عبداللہ احمدزئی۔

Related Posts