بھارت ارب پتی اور ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد ان کی 3800 کروڑ کی سلطنت کے وارث کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے صنعتکار تھے۔ جب وہ باقاعدہ طبی معائنے کے لیے اسپتال جاتے تو پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہوجاتی۔

سوشل میڈیا، اخبارات، اور ٹی وی چینلز ہر جگہ ان کی تازہ ترین معلومات گردش کرنے لگتی، 86 سالہ رتن ٹاٹا کی شخصیت کا یہی مقام ہے کہ لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ دنیا کے سب سے بڑے انسان دوستوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔

اکثر لوگ رتن ٹاٹا کی دولت کے بارے میں سوال کرتے ہیں، ٹائمز ناؤ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق رتن ٹاٹا کی دولت کا تخمینہ تقریباً 3800 کروڑ روپے ہے۔ 2022 میں آئی آئی ایف ایل ویلتھ ہورون انڈیا رچ لسٹ کے مطابق وہ 421 ویں نمبر پر تھے۔

رتن ٹاٹا نے شادی نہیں کی، اس لئے ان کا اپنا کوئی بچہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ بار بار ان کے وارث کے بارے میں سوچتے ہیں۔ نوئیل ٹاٹا کے بچوں، مایا ٹاٹا، نیویل ٹاٹااور لیہ ٹاٹا، کے وارث ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








