بیٹے نے پسند کی شادی نہ کروانے پر ماں کو اینٹوں سے مار مار کر قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Women among five killed over domestic dispute
FILE PHOTO

پنجاب کے علاقے عارف والا میں بیٹے نے اپنی ماں کو پسند کی شادی کروانے سے انکار کرنے پر اینٹوں سے مار مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

یہ دلخراش واقعہ تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں گاؤں 15 ای بی میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم محبت کی شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم اس کی والدہ نے شادی کی مخالفت کی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکے نے اپنی شادی پر رضامندی نہ دینے پر اپنی ماں کے خلاف شدید رنجش پیدا کی،بعد میں اپنی ماں کو قتل کر دیا تاکہ وہ “اپنی محبت سے شادی کر سکے”۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جانے کی توقع ہے۔

Related Posts