فاطمہ نے 6 لاکھ میں بھگوان گنیش کا لڈو کیوں خریدا؟ ویڈیو دیکھیں اور جانیں کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک مسلم خاتون فاطمہ بی بی نے ایک لاکھ 88 ہزار انڈین روپے (پاکستانی تقریبا 6 لاکھ روپے)کی قیمت میں گنیش جی کا لڈو خرید کر مذہبی تفریق کو ختم کرنے اور بھائی چارے کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ فاطمہ بی بی نے اس منفرد اقدام کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ عقیدہ اور محبت کی کوئی مذہب، ذات یا رنگ سے حد بندی نہیں ہوتی ہے۔

فاطمہ بی بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ لڈو نہ صرف اپنی ذاتی عقیدت کے طور پر خریدا بلکہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے بھی یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہر مذہب کے تہواروں اور رسم و رواج کا احترام کیا جانا چاہیے اور یہ کہ ہم سب کو مل جل کر ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔

 

یہ واقعہ نرمل کے مقامی لوگوں میں خوب پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہو رہا ہے جہاں لوگ فاطمہ بی بی کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں اور اسے محبت اور اتحاد کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔

فاطمہ بی بی کا یہ اقدام ایک مثبت پیغام لے کر آیا ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور محبت و بھائی چارے کی راہ پر چلنا چاہیے تاکہ معاشرہ خوشحال اور پرامن بن سکے۔

Related Posts