پاکستان نے ورلڈکپ میں افغانستان سے وارم اپ میچ تبدیل کرنیکی درخواست کیوں کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے مجوزہ فیڈ بیک میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں سے ایک میچ میں ٹیم تبدیل کرنے کو کہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کہا ہے کہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشین حریف سے میچ رکھ دیا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرسٹیانو رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے

اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ چونکہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں بھی کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہو گا لہٰذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرا دیا جائے۔

Related Posts