شاہد آفریدی مستقل طور پر اسلام آباد منتقل، کراچی کیوں چھوڑ دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد آفریدی
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ دیا اور مستقل رہائش کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں۔

اپنی نئی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرے، اس کیلئے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے۔ میں کچھ ذاتی وجوہات کے باعث کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوا ہوں۔

گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی کرکٹ نے مجھے عالمی سطح پر عزت، مقام اور شناخت عطا کی۔ خواہش ہے کہ اب پاکستان کرکٹ اور وطن کو کچھ واپس لوٹا سکوں۔فی الحال سیاست میں نہیں آرہا۔

سابق کپتان نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنی 5سالہ آئینی مدت کو پورا کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت تمام آئینی عہدوں پر فائز شخصیات اپنی اپنی آئینی مدت پوری کریں۔ مجھے بھی ماضی مین اہم حکومتی عہدے دینے کی پیشکش ہوئی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ محض رسمی عہدے میرے لیے پرکشش نہین، اس لیے ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں کو اپنانے سے گریز کیا ہے۔ پالیسیوں کا تسلسل جمہوری عمل ہے، جبکہ ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مستحکم بنیاد بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ریاستی ادارے اپنی مدت پوری کریں تو پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہے گا اور قومی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک بھی پہنچیں گے۔

Related Posts