بھارتی پنجاب کے پٹیالہ ضلع میں ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں رچہ کونڈا کمشنریٹ کے حدود میں میڈی پلی پولیس نے ایک قتل کے مقدمے کو حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایک خاتون نے اپنے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر اپنے شوہر کو اپنے عاشق اور ایک دیگر شخص کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔
یہ واقعہ بوڑاوپل سرکل کے برنداون کالونی میں پیش آیا۔ مقتول وی جے اشوک (45) سری ندھی یونیورسٹی میں لاجسٹکس مینیجر کے طور پر کام کرتے تھے اور اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ بوڑاوپل میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی بیوی پورنیما گھر پر پلے اسکول چلاتی تھیں۔
پولیس کے مطابق پورنیما نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا کہ اشوک باتھ روم میں بے ہوشی کی حالت میں گر گئے اور بعد ازاں سرکاری اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ابتدائی طور پر موت کی کوئی مشکوک وجہ ظاہر نہیں ہوئی مگر تفتیش کے دوران اشوک کی نعش پر چوٹوں کے نشانات، خاص طور پر گال اور گردن پر زخم سامنے آئے جس سے پولیس کو شکوک لاحق ہوئے۔
تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ پورنیما کا اسی کالونی میں رہنے والے تعمیراتی مزدور مہیش (22) کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔ جب اشوک کو اس پر شک ہوا تو انہوں نے بیوی سے سوالات کرنا شروع کیے جس کے بعد پورنیما اور مہیش نے قتل کی سازش رچ لی۔
منصوبے میں یادادری کے طالب علم 22 سالہ سائی کمار کو بھی شامل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 11 تاریخ کو اشوک گھر واپس آئے تو مہیش اور سائی نے حملہ کیا جبکہ پورنیما نے ان کے پاؤں پکڑ رکھے۔ مہیش نے تین دوپٹے کی مدد سے اشوک کا گلا گھونٹ کر انہیں قتل کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








