فرانسیسی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فرانسیسی صدر
(فوٹو: اسرائیلی میڈیا)

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پارلیمنٹ قبل از وقت تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ ایوانِ زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہونے ہیں، دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا جبکہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پارلیمنٹ کی تحلیل اور جلد انتخابات کا عندیہ دے دیا۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ یورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی 32فیصد ووٹ سمیٹنے میں کامیاب رہی جبکہ صدر میکرون کی جماعت صرف 15 فیصد ووٹ اکٹھے کر پائی، سوشلسٹس پارٹی نے 14 فیصد ووٹ لیے۔ دائیں بازو کی جماعت نے اہم ایشوز پر سیاست کی۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے جرائم، امیگریشن اور معاشی بحران کو اپنے الیکشن کا مرکزی نکتہ بنایا۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے باعث نیشنل ریلی پارٹی انتخاب میں کامیاب رہی۔

Related Posts